راولپنڈی: بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر 5 بچے بغیر بورڈنگ پاس جہاز میں داخل ہو گئے، 21 رکنی خاندان پولیس کے حوالے

07 جولائی 2013

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ پر 5 بچے بغیر بورڈنگ پاس جہاز میں داخل ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک ہی خاندان کے 21 افراد 5 بچوں کو بورڈنگ کے بغیر لے جا رہے تھے، ائرہوسٹس نے چیکنگ کے بعد بچوں کو جہاز سے اتار دیا۔ اے ایس ایف نے 21 رکنی خاندان کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔