الیکوئیس: خون جمنے کے عمل کو روکنے کی موثر دوا

07 جولائی 2013

ایمسٹیرڈیم (نیٹ نیوز) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ''الیکوئیس'' دوا خون جمنے کو رِسنے کے عمل کے بغیر روکتی ہے۔ یہ دوا وارفیرین جو کہ کلاٹنگ کو روکنے کے لئے استعمال کی جانے والی سب سے معروف دوا ہے کے مقابلے میں کم خطرناک بھی ہے۔ الیکوئیس روایتی وارفیرین دوا کی طرح ہی کام کرتی ہے۔ خون کے جمنے کا عمل کئی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے اور اس سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ نئی طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ مزاج کو مستحکم رکھنے والی دوا لیتھیئم ڈپریشن کے شکار مریضوں میں خودکشی کے رجحان کو کم از کم 60 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔