ایکسل کے ساتھ بندھے کتے کو چلتی کار کے ساتھ پانچ میل دوڑنا پڑا

07 جولائی 2013

فلوریڈا (اے پی) امریکی ریاست فلوریڈا میں فائر بریگیڈ کے عملے نے کار کے ایکسل کے ساتھ بندھے ہونے کی وجہ سے دوڑنے پر مجبور کتے کو بچانے کیلئے ایک کامیاب آپریشن کیا، نامعلوم وجوہ کی بنا پر کار کے ساتھ بندھے کتے کو 5 میل تک چلتی کار کے ساتھ دوڑنا پڑا۔ ہالانڈلی ساحل کے قریب اس کتے کو دیکھ کر کسی نے ریسکیو کو فون کر دیا تھا، ریسکیو ذرائع کے مطابق کتے کو کسی قسم کے زخم نہیں آئے۔