کیلیفورنیا: پولیس تعاقب سے تنگ ملزم اہلکاروں پر پل پڑا
کیلی فورنیا( نوائے وقت نیوز) امریکی ریاست کیلفورنیا میں پولیس تعاقب سے تنگ آ کر ملزم گاڑی سے باہر نکلا اور پولیس اہلکاروں پر پل پڑا۔ کئی گھنٹے سے چور کے تعاقب میں مصروف پولیس اہلکاروں کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ ملزم اس قدر بیباکی سے ان پر دھاوا بول دے گا۔ لاس اینجلس پولیس نے ملزم کو کئی بار کار روکنے کا حکم دیا لیکن وہ نہ رکا۔ ٹائر پنکچر ہوا تو اسے گاڑی روکنا پڑی۔ پولیس والوں نے بھی اطمینان کا سانس لیا لیکن اگلے ہی لمحے وہ حیران رہ گئے جب ملزم گاڑی سے نکلا اور پولیس والوں پر چڑھ دوڑا۔ پہلے سے ہی طیش میں آئے پولیس والوں نے اس حرکت پر ملزم کی خوب دھلائی کی اور اسے گرفتار کر لیا۔