بادام کا خشک میوہ جات میں پہلا نمبر

07 جولائی 2013

لندن (نیٹ نیوز) بادام ایک بہت ہی مشہور پھل ہے، خشک میوہ جات میں پہلا نمبر اسی کا آتا ہے۔ عموماً سردیوں کے آتے ہی بادام کا استعمال شروع ہو جاتا ہے۔ بادام کی افادیت مسلمہ ہے اسی لئے یہ مختلف کھانوں، سوئیٹ ڈش، بسکٹس اور آئس کریم وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ بادام کا سب سے اہم فائدہ دماغ سے متعلق ہے، دماغی کمزوری اور حافظہ کی کمزوری میں بادام کھانا بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ چکر آنے پر بادام کھایا جائے تو اس مسئلے سے نجات مل سکتی ہے۔ بادام دماغ کی خشکی کو دور کرتا ہے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...