بلال حیدر فریڈرک الیگزینڈر یونیورسٹی جرمن میں انجینئرنگ فیکلٹی میں پی ایچ ڈی کے طلبہ کے نمائندہ مقرر

07 جولائی 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے لیکچرر بلال حیدر کو فریڈرک الیگزینڈر یونیورسٹی جرمنی میں انجینئرنگ فیکلٹی میں پی ایچ ڈی کے طالبعلموں کا نمائندہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ فریڈرک الیگزینڈر یونیورسٹی جرمنی میںیہ پہلا واقعہ ہے جس میں کسی غیر ملکی پی ایچ ڈی کے طالبعلم کو نمائندہ منتخب کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے اس کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتخاب سے دونوں یونیورسٹیوں کے مابین تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔