سڑکوں کے پیچ ورک میں ناقص میٹریل استعمال نہیں ہونے دینگے: ڈی سی او

07 جولائی 2013

لاہور(خبر نگار) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور نسیم صادق کی ہداےت پر شہر کی مختلف شا ہراہوں پر پےچ ورک کا کام جا ری ہے۔ڈی سی او لاہور کے احکامات پر مانےٹرنگ ٹےمےں پےچ ورک مےں استعمال ہونے والے مٹےرےل کی کوالٹی کو چےک کر رہی ہےں اور ناقص مےٹرےل استعمال کرنے والے ٹھےکےداروں کے خلاف سخت اےکشن لےا جائے گا۔ڈی سی او لاہور نے مانےٹرنگ ٹےموں کے افسران کو ہداےت کی ہے کہ وہ خود پےچ ورک کے کام کی نگرانی کرےں اور پےچ ورک مےں استعمال ہو نے والے مےٹرےل کی کوالٹی کو ےقےنی بنائےں ۔ جن شا ہراہوں کا پےچ ورک مکمل کر لےا گےا ہے اُن مےں شاہراہ قائد اعظم، بہاولپور روڈ، مےکلوڈ روڈ، پارک لےن روڈ، جےل روڈ، مزنگ روڈ، اےجرٹن روڈ اور اےمپرس روڈ شامل ہےں۔علاوہ ازیںشہر مےں ناقص گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کرےک ڈاﺅن کے دوران مےٹ انسپکٹروں نے 8دکانوں پر چھاپے مارے اور مُضر صحت گوشت فروخت کرنے اورحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 3 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروادئیے گئے جبکہ لاغر جانوروں اورپانی ملا مُضر صحت25کلو گرام گوشت قبضے مےں لے کر موقع پر تلف کر دےا ۔ دریں اثناء ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے سمن آباد ٹاﺅن میں47، نشتر ٹاﺅن میں52 ،واہگہ ٹاﺅن میں47، راوی ٹاﺅن میں25 ،شالےمار ٹا ﺅن مےں 50اور علامہ اقبال ٹاﺅن میں50کتوںکو ہلاک کر دیا ہے۔