وزیراعظم کا دورہ¿ چین لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا نقطہ¿ آغاز ثابت ہوگا: چودھری گلزار گجر

07 جولائی 2013

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنما چودھری گلزار احمد گجر نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں حکومت ملک کی تقدیر بدل دے گی قائدین کا دورہ¿ چین ملک میں لوڈشیڈنگ کے عذاب کا خاتمہ ثابت ہوگا۔ آئی ایم ایف سے غیر مشروط قرضے حاصل کرنا ناقدین کی دانشمندی کا عملی ثبوت ہے۔ قائدین نے ق ومی مفادات کی ح فاظت کا حق ادا کر دیا ہے۔ ایٹمی دھماکے کرنے والے میاں نوازشریف اب اقتصادی دھماکے کریں گے۔ رمضان میں سستے بازاروں کے ذریعے غریبوں کو سہولیات فراہم کرنا قابل ستائش ہے۔