جے یو آئی (ف) کا ہر یونین کونسل سے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان

07 جولائی 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) جے یو آئی کی ضلعی مجلس عاملہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جے یو آئی ہر یونین کونسل سے بلدیاتی الیکشن لڑے گی اس حوالے سے تمام ٹا¶نز اپنے امیدواروں کے نام 15رمضان تک سیا سی کمیٹی کو ارسال کریںرمضان المبارک کے بعد ہر یونین کونسل میں تر بیتی نشستوں کا آغاز کیا جا ئے گا اور اس حوالے سے عوام سے رابطے بڑھانے کا بھی کا فیصلہ کیا ہے اجلاس جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا قاری ثناءاللہ کی صدارت میںشاہدرہ جیا موسی میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مو لا نا قاری ثناءاللہ، قاری امجد سعید نے کہا کہ حکومت نئے ٹیکسز لاگو کر نے کے بجائے قومی خزانے کو لوٹنے والوں کا احتساب کرے انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کی پا لیسیوں کو چھوڑ کر ایسی پالیسیاں تشکیل دئے جس سے ملک میں سر مایاکاری بڑھے۔