ماہ رمضان تقویٰ، صبر اور نفسانی خواہشات کی روک تھام کا مہینہ ہے: قاری محمد اللہ بخش ورک
لاہور (پ ر) ورلڈ نورانی کونسل کے زیر اہتمام گذشتہ روز استقبال رمضان کے سلسلہ میں محفل میلاد مصطفٰی منعقد ہوئی جس کی صدارت جامعہ دارالعلوم انوار مصطفٰی کے بانی و سرپرست قاری محمد اللہ بخش ورک نے کی جبکہ چودھری فرہاد مہر، کشور بٹ اور وحید بٹ مہمان خصوصی تھے۔ محفل نعت میں معروف نعت خواں حضرات نے ہدیہ نعت پیش کیا جبکہ قاری صاحب نے ماہ رمضان کی فضیلت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان مسلمانوں کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے تقویٰ اور صبر و نفسانی خواہشات کی روک تھام کا مہینہ ہے جبکہ عالم اسلام کے تمام مسلمان اس ماہ میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے صدق اور صبر کے فلسفہ پر عمل کرتے ہیں۔