خواجہ آصف غریبوں نہیں تو اپنے مینڈیٹ کا احترام کریں: میاں مقصود

07 جولائی 2013

لا ہور (سٹاف رپورٹر ) امیر جما عت اسلامی لاہو رمیاں مقصود احمد نے وفاقی وزیر پا نی و بجلی خواجہ آصف کی طر ف سے بجلی کی قیمتیں رواں ماہ بڑھانے کے اعلان پر شدید تنقید کر تے ہو ئے اسے حکومت کا غریبوں پر ایک اور ظلم قرار دیا ہے۔میاں مقصود احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اور وفاقی وزیر خواجہ آصف غریبوں کا نہیں تو اپنے مینڈیٹ کا احتر ام کریں اور غریبو ں پر ظلم کے پہاڑ نہ توڑیں حکومت نے بجٹ 2013 میں عام لوگوں پر ٹیکسوں کی بر ما ر کر کے ان کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس،آٹا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا اور اب پھر وفا قی وزیر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر رہے ہیں۔ نواز شریف کی حکومت غریبوں پر اتنا بوجھ نہ ڈالے جو ان سے برداشت نہ ہو سکے۔ حکومت کو عوام کو ریلیف دینے کے لئے بجلی سمیت دیگر ضروریات زندگی پر ریلیف دینا چاہئے۔ دنیا کے کئی ممالک میں بنیادی اشیاءضروریات پر عام شہریوں کو ریلیف دیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں غریبوں کو مارا جا رہا ہے۔