پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تمباکونوشی کیخلاف مہم کا آغاز

07 جولائی 2013

لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) لاہور نے تمباکونوشی کیخلاف مہم کا آغاز کرتے ہوئے مختلف سیمینارز اور لیکچرز کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، اس ضمن کا پہلا سیمینار آج 7جولائی پیما ہاو¿س جوھر ٹاو¿ن میں منعقد ہو گا جس میں مختلف طبی ماہرین تمباکونوشی کے نقصانات اور اس کے دینی و اخلاقی نقطہ نظر کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پیما لاہور کے نومنتخب صدر ڈاکٹر فخر الزمان نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان تمباکونوشی کو ترک کرنے کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے،ہر سال تقریباً دس ہزار افراد تمباکو نوشی کے مضر اثرات کی وجہ سے موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔