تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی: اعجاز چودھری
لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، راولپنڈی کی تنظیم فوری طور پر گراس روٹ لیول تک پارٹی کو منظم کریںاور بلدیاتی انتخابات کے لئے ابھی سے بھرپور تیاری کریں، اچھے امیدوار وں کو آگے آنے کا موقع فراہم کریں۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی تنظیم راولپنڈی میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں، پولنگ ایجنٹ کی ٹریننگ کریں اور الیکشن ڈے کےلے مضبوط اور موثر منصوبہ بندی کریں تاکہ دھاندلی کو روکا جا سکے ۔ راولپنڈی میں ورکرز کنونشن، ریجن اور ضلعی عہدیداروں کو نوٹیفیکشن دینے کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر نارتھ ریجن کے صدر صداقت عباسی، جنرل سیکرٹری حنامنظور اور ضلعی صدر و ایم پی اے عارف عباسی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے موجودہ حکمران ٹولہ عوام کو ریلیف دینے اور ملک میں امن وامان قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ راولپنڈی کی عوام ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی میںبھرپور ساتھ دے گی۔ انشاءاللہ ہم عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔