پنجاب یونیورسٹی نے 6 افراد کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی نے نادیہ واجد کو مالیکیولر بائیولوجی، ممتاز بیگم کو کیمسٹری، محمد شفیق کو ایجوکیشن، یاسمین کو بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو ٹیکنالوجی، فائزہ مظہر کو جیوگرافی، صائمہ افضل کو مالیکیولر بائیولوجی، کے مضمون میں پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔