گذشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں 9.22فیصد اضافہ ہوا:ادارہ شماریات
گذشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں 9.22فیصد اضافہ ہوا:ادارہ شماریات
اسلام آباد( نوائے وقت نیوز) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 4جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی میں سالانہ بنیاد پر 9.22 فیصد اضافہ ہوا۔مہنگائی میں یہ اضافہ سال 2013 کے دوران سب سے زیادہ ہے۔اس سے پہلے سال 2013 کے کسی بھی ہفتے میں مہنگائی 7.5 فیصد سے زیادہ نہیں بڑھی۔ گزشتہ ہفتے 53ضروری اشیاءمیں سے 34کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔16اشیاءکی قیمتوں میں استحکام رہا اور تین سستی ہوئیں۔
ادارہ شماریات