وزیراعظم نوازشریف کا دورہ چین انرجی بحران ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا: محمد الیاس خان
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن لاہور کے رہنما محمد الیاس خان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا چین کا دورہ ملک میں جاری انرجی بحران کو ختم کرنے میں اہم قدم ثابت ہوگا۔ میاں نوا زشریف ہی وہ واحد قیادت ہے جو ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے کی تمام تر صلاحیت رکھتے ہیں اور قوم میاں نواز شریف کو اپنا نجات دہندہ تصور کرتے ہیں۔