کالعدم تحریک طالبان نے مغوی وائس چانسلر کی نئی ویڈیو جاری کردی
کالعدم تحریک طالبان نے مغوی وائس چانسلر کی نئی ویڈیو جاری کردی
پشاور(این این آئی)کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے مغوی وائس چانسلر اسلامیہ کالج پشاور اجمل خان کی نئی ویڈیو جاری کردی ہے۔ ویڈیو میں اجمل خان نے حکومت سے اپنی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق موصول شدہ ویڈیو میں مغوی وائس چانسلر کو پہاڑی علاقے میں دکھایا گیا ہے جس میں وہ حکومت سے اپنی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ویڈیو میں اجمل خان نے کہا مجھے طالبان کی قید میں تین سال ہوگئے ہیں لیکن تاحال میری رہائی کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے۔ انہوں نے کہا میرے اغواءمیں ملوث دو عسکریت پسند کمانڈر گرفتار ہوچکے ہیں اور طالبان ان کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ویڈیو میں انہوں نے گورنر خیبر پی کے انجینئر شوکت اللہ، وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ دوست محمد خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی رہائی کےلئے اقدامات اٹھائیں۔
اجمل خاں