نیلسن منڈیلا کی دماغی موت کی تصدیق ہسپتال میں تابوت اور گاڑی پہنچا دی گئی

07 جولائی 2013

جوہانسبرگ (اے پی پی+ اے پی اے ) دنیا بھر میں امن کی علامت سمجھے جانے والے جنوبی افریقا کے سابق سیاہ فام صدر نیلسن منڈیلا کے لیے تابوت اور گاڑی اسپتال پہنچا دی گئی ہے۔ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق نیلسن منڈیلا کا اب زندہ بچنے کا کوئی امکان نہیں، انہیں ان کے گھر والوں کے اصرار پر مصنوعی تنفس دے کر زندہ رکھا جا رہا ہے۔ یاد رہے 94 سالہ نیلسن منڈیلا کو پھیپھیڑوں میں انفکشن کی وجہ سے دو برس میں 5 بار اسپتال منتقل کیا گیا۔ منڈیلا کو مشین کے ذریعے مصنوعی سانس دی جا رہی ہے۔ ادھر منڈیلا کے ڈاکٹروں نے انکی دماغی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ ان کے اہلخانہ پر منحصر ہے وہ کب مصنوعی تنفس دینے والی مشین ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ دریں اثناءمقامی چرچ میں انکی صحتیابی کیلئے شمعیں جلا کر دعا کی گئی۔
منڈیلا