منشیات کے مجرم کو قید و جرمانہ

07 جولائی 2013

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک خالد محمود نے منشیات فروش اسحاق کو 1 سال 10 ماہ قید اور 15 ہزار روپے جرمانے کا حکم سنایا۔ عدم ادائیگی پر مزید 5 ماہ قید بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق اسحاق سے 2006 میں کسٹم پولیس نے 1 کلو 40 گرام ہیروئن برآمد کی تھی۔