کرکٹر محمد یوسف کے بھائی کی نومسلم بیوی کو والدین سے بازیاب کرانے کا حکم

07 جولائی 2013

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج رائے ایوب مارتھ نے کرکٹر محمد یوسف کے بھائی طارق کی جانب سے حبس بے جا کی درخواست پر سسرالیوں کے زبردستی اس کی بیوی کو تحویل میں رکھنے پر ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ کو حکم دیا کہ درخواست گزار کی بیوی کو بازیاب کروا کر آئندہ تاریخ پیشی پر عدالت کے روبر پیش کیا جائے۔ شالیمار ٹاﺅن کے رہائشی درخواست گزار محمد طارق حمزہ نے موقف اختیار کیا کہ شاہدرہ کی رہائشی فیری نامی لڑکی جس نے 2 فروری کو اسلام قبول کرکے سائل کے ساتھ شادی کر لی تھی جس پر اس کے سسر پطرس مسیح نے بذریعہ فون اسے دھمکی دی کہ اگر اس کی بیٹی فیری کو طلاق نہ دی تو وہ مبینہ طور پر اسے جان سے مار دے گا۔ فاضل جج نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست گزار کی بیوی برآمد کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔