2 موٹرسائیکل سواروں کو حبس بے جا میں رکھنے اور رقم چھیننے پر ایس ایچ او شالیمار سے حواب طلب

07 جولائی 2013
2 موٹرسائیکل سواروں کو حبس بے جا میں رکھنے اور رقم چھیننے پر ایس ایچ او شالیمار سے حواب طلب

 لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حامد حسین نے پولیس ملازمین کےخلاف 2افراد کو30منٹ تک حبس بے جا میں رکھنے،موبائل اوررقم چھیننے کی دائر درخواست پر ایس ایچ او تھانہ شالیمار سے9جولائی کو جواب طلب کر لیا۔دریں اثناءرشتہ نہ ملنے پر محلے دار کے گھر گھس کر توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سبزہ زار سے فاضل جج نے رپورٹ طلب کر لی۔