عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر 5 ایس ایچ اوز کےخلاف اندراج مقدمات کا حکم
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک طارق محمودضرغام نے عدالتی احکامات کی حکم عدولی کرنے پر سی سی پی او لاہورکوحکم دیا کہ پانچ ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمہ درج کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرے، جن میں ایس ایچ او نشترکالونی، قلعہ گجر سنگھ، نصیرآباد، شاہدرہ وغیرہ شامل ہےں۔