عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر فرنیچر شاپ کے مالک کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صارف عدالت نے حکم عدولی کرنے پر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او مزنگ کو حکم دیا کہ کے آر فرنیچر کے مالک کاشف کو گرفتار کرکے 9 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ واضح رہے کہ اس کے خلاف شہری نے خراب فرنیچر دینے پر عدالت میں دعوی دائر کر رکھا ہے۔