فیروزوالا کے گردونواح میں لاکھوں کے ڈاکے‘ چوریاں
فیروزوالا (نامہ نگار) ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری تین موٹرسائیکلیں ‘ زیورات‘ نقدی رقم لوٹ کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بیگم کوٹ شاہدرہ میں ہوٹل کے باہر سے موٹرسائیکل چور لے گئے۔ سگیاں شادی ہال کے باہر سے موٹرسائیکل چوری کر لی گئی۔ مریدکے میں موٹرسائیکل چھین لی گئی۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوﺅں نے احمد علی اور اس کی بیوی سے زیورات اور نقدی چھین لی۔ نین سکھ چوک کے قریب ڈاکوﺅں نے پٹرول پمپ کے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور عملے سے ساڑھے تین لاکھ روپے چھین لئے۔ لاہور روڈ پر ڈ اکوﺅں نے منظور سے رقم اور موبائل فون چھین لیا۔