بدعنوانی کے متعدد ریفرنسز کی سماعت ملتوی

07 جولائی 2013

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مقامی احتساب عدالت نے چوہدری ےعقوب کے خلاف دائر بدعنوانی کے ریفرنس کی سماعت8جولائی تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاءکی جانب سے دئےے جانے والے حتمی دلائل قلمبند کئے۔ احتساب عدالت نے بینک آف پنجاب کے نادہندہ پاک ہیرو انڈسٹریز کے ڈائریکٹران جاوید اقبال اور عبدالحمید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16جولائی تک توسیع کر دی۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوے نیب حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پیشی تک ملزم کے خلاف ریفرنس دائر کر دیں۔ جب کہ میجر (ر) نثار احمد کے خلاف دائر بدعنوانی کے ریفرنس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔