حادثات کا سبب بننے والے عناصر کی نشاندہی کریں :ڈی جی ریسکیو
لاہور (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122)ڈاکٹررضوان نصیر نے کہا کہ وہ سانحات کا سبب بننے والے عناصر کی نشاندہی کریں ۔ ایمرجنسی سروسسز اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامات کے بغیربلند وبالاعمارتوں کی تعمیرسے ہم خود اپنے لئے سانحات پیدا کررہے ہیں۔