ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی بار سول سروسز رول 17 اے کے تحت ملازمین کی بھرتی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس ہائی کورٹ مسٹر جسٹس عمرعطابندیال کی ہدایت پر ہائی کورٹ کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب سول سروسز کے رول 17 اے کے تحت 13 جونیئر کلرکوں کو بھرتی کر لیا گیا جس کے تحت سروس کے دوران وفات پانے یا میڈیکل بنیادوں پر ان فٹ ہونے والے ملازم کے ورثا میں سے کسی کو ملازمت فراہم کرتا ہے اور انٹرویو کے بعد سابق ملازمین کی تین بیواﺅں دو بیٹیوں اور آٹھ بیٹوں کو گریڈ 11 میں بھرتی کر لیا گیا۔ جن میں مس شاہ نور، آصف، عمرامتیاز، رانا عقیل، یاسر ریاض، شازیہ سلیم، جہانزیب خاں، آصف شہباز، شاہدہ پروین، حمیرا یعقوب بٹ، شمیم اختر، احمد مجتبی اور شاہ زمان خاں شامل ہیں۔