معمولی جھگڑے پر 2 افراد کو گولیاں مار دی گئیں

07 جولائی 2013

فیروز والا (نامہ نگار) قصبہ نرنجی میں راستے میں پانی پھینک کر راستہ خراب کرنے سے منع کرنے پر الیاس اور رﺅف نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کرکے دو افراد حافظ مراد اور سخاوت کو زخمی کر دیا۔ شاہدرہ میں لین دین کے جھگڑے پر دو افراد نے حملہ کرکے مخالف کو زخمی کر دیا۔