نباتاتی ادویات کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے معاہدہ

07 جولائی 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ سکل ڈویلپمنٹ کمپنی (ٹسڈک) نباتاتی ادویات کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے آلٹرنیٹ فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی ایچ ایم اے) اور دیاکوب انٹرپرائزز کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔ گزشتہ روز اس سلسلے میں ٹسڈک کے صدر دفتر میں ٹسڈک کی جانب سے چیف ایگزیکٹیو افسر باسط مقصود عباسی، اے پی ایچ ایم اے کے صدر عابد گیلانی اور دیاکوب کے سی ای او خالد محمود نے معاہدے پر دستخط کئے۔