30 دنوں میں 30 فیصد مہنگائی کونسی خدمت ہے: ناصر رمضان گجر

07 جولائی 2013

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن لاہور کے نائب صدر ناصر رمضان گجر نے کہا کہ 30 دنوں میں مہنگائی کون سی خدمت ہے آئی ایم ایف معاہدہ سے توجہ ہٹانے کیلئے دورہ چین کا ڈھنڈورا پیٹا گیا وزیراعظم مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے چین سے کوئی ایم او یو سائن کریں یا ٹریننگ لیں کیونکہ قوم کا فوری طور پر مسئلہ مہنگائی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے انتخابی منشور میں وعدہ کیا تھا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی مگر 30 دنوں کے عرصہ اقتدار میں 30 فیصد مہنگائی کرکے عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا گیا۔