ایک ہفتہ کے دوران 9سبزیوں، 7پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر 9سبزیوں کی قیمتوں میں ایک روپے سے 10روپے جبکہ 7پھلوں کی قیمتوں میں 5روپے سے 40ورپے تک اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ایک کلو آلو شوگر فری کی قیمت ایک روپے اضافے سے 20روپے، آلو نیا کی قیمت 6روپے اضافے سے 32 روپے، ٹماٹر 2روپے اضافے سے 70 روپے، گھیا توری 4 روپے اضافے سے 28 روپے، مٹر 10روپے اضافے سے 104 روپے، حلوہ کدو 2روپ ےاضافے سے 12روپے اور آم کچا کی قیمت 5روپے اضافے سے 29روپے ہو گئی جبکہ ایک کلو سیب سفید 5روپے اضافے سے 74روپے، سیب امری 10 روپے، اضافے سے 89 روپے، انار دیسی 5روپے اضافے سے 94 روپے، لیچی 40روپے اضافے سے 164 روپے اور ایک کلو گرما کی قیمت 10روپے اضافے سے 49 روپے رہی۔