مرکنٹائل ایکسچینج: ایک ہفتہ کے دوران سونے، چاندی کی قیمتیں کم

07 جولائی 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گذشتہ ہفتے خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ سونا اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ایک بیرل خام تیل کی قیمت 96.52ڈالر سے بڑھ کر 103.43 ڈالر، 10 گرام سونے کی قیمت 39936 روپے سے کم ہو کر 39731 روپے، ایک اونس سونے کی قیمت 1232.2 ڈالر سے کم ہو کر 1222.2 ڈالر اور ایک اونس چاندی کی قیمت 19.545 ڈالر سے کم ہو کر 18.825 ڈالر پر بند ہوئی۔