انجمن تاجران کچا جیل روڈ کے انتخابات خدمت گروپ نے جیت لئے

07 جولائی 2013

کاہنہ (نامہ نگار) انجمن تاجران کچا جیل روڈ چونگی امرسدھو کے انتخابات میں خدمت گروپ کے صدر آٹھ ووٹوں سے کامیاب ہو گئے، تفصیلات کے مطابق خدمت گروپ کے صدر خالد محمود 216 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ الخدمت گروپ کے صدر حاجی جاوید نے 208 ووٹ لئے جب کہ جنرل سیکرٹری طارق سینئر نائب صدر افتخار الدین بھی جیت گئے۔