سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ کراچی میں شروع

07 جولائی 2013

کراچی (آئی این پی ) سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ کراچی میں شروع ہوگئی، محمد صدیق پانچ انڈر پار کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ پہلے روز اٹھارہ ہولز اختتام پر محمد صدیق سب سے آگے ہیں۔ انہوں نے سڑسٹھ پوائنٹس بنا لئے ہیں۔ محمد صدیق نے پانچ انڈر پار کے ساتھ تمام حریفوں پر برتری حاصل کی ہوئی ہے۔ جبکہ انصر محمود، محمد اشفاق اور جاوید عنایت انہتر سکور کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حالیہ سی این ایس گالف چیمپئن شپ کے فاتح وحید بلوچ دو انڈر پار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان نمبر ون اسلام آباد کے شبیر اقبال افتتاحی روز خاطرخواہ کاکردگی نہ پیش کر سکے اور صرف ایک اندر پار کے ساتھ تیرہویں پوزیشن پر ہیں۔ پندرہ لاکھ روپے انعامی مالیت کا ایونٹ چون ہولز پر مشتمل ہے۔