وکٹ کیپنگ چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے : عمر اکمل

07 جولائی 2013

لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل نے کہا ہے کہ وکٹ کیپنگ چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے۔ دورہ ویسٹ انڈیز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔ مجھے علم ہے کہ وکٹوں کے پیچھے شکار کرنا کتنا مشکل ہے مگر اچھا کھیل پیش کروں گا۔ بلے باز کی حیثیت سے بہت کرکٹ کھیلی ہے۔ اگر کپتان، کوچ اور سلیکٹرز مجھے وکٹ کیپر کی حیثیت سے دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے بھی تیاری کر لی ہے۔ میں نے ہمیشہ بلے بازی اور فیلڈنگ میں لطف اٹھایا ہے، میں تسلیم کرتا ہوں کہ بعض اوقات غلط شاٹ کھیل جاتا ہوں مگر اب غلطیوں سے سیکھ لیا ہے۔ کارکردگی کے ذریعے ٹیم کا مستقل رکن بنوں گا۔