سلو اوور ریٹ، ڈیوین براوو ایک میچ کےلئے معطل، میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ بھی عائد

07 جولائی 2013

کنگسٹن (اے پی پی) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈیوین براوو کو سہ ملی کرکٹ سیریز میں بھارت کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کی بناءپر میچ فیس کا جرمانہ عائد اور ایک میچ کےلئے معطل کر دیا گیا۔ پابندی کے بعد براوو آج سری لنکا کے خلاف اہم میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ میچ ریفری جیف کرو نے بھارت کے خلاف سلو اوور ریٹ کی بناءپر ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان ڈیوین براوو پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ جبکہ ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں پر 10، 10 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔