ویمن کرکٹ : پاکستان اور آئرلینڈ پہلے ٹی ٹونٹی میں کل آمنے سامنے ہونگے

07 جولائی 2013

ڈبلن (اے پی پی) پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغازکل پہلے میچ سے ہو گا۔ پاکستانی ٹیم ان دنوں دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ میں مصروف ہے جہاں پر وہ میزبان ٹیموں کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیل رہی ہے۔