سہ ملکی سیریز: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 102 رنز سے ہرا دیا

07 جولائی 2013

 پورٹ آف سپین (اے پی پی) سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کے اہم میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 102 رنز سے ہرا دیا۔ بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔ متواتر دو شکستوں کے بعد فتح سے بھارتی ٹیم کی ایونٹ کے فائنل تک رسائی کی امیدیں زندہ ہو گئی ہیں۔ بارش کی وجہ سے کالی آندھی کو فتح کےلئے 39 اوورز میں 274 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں میزبان ٹیم 34 اوورز میں صرف 171 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ویرات کوہلی نے کپتان کی اننگز کھیلتے ہوئے شاندار سنچری بنائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ویسٹ انڈیز میں جاری سہ ملکی سیریز میں کھیلے گئے اہم میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا۔