نیو اتفاق کلب نے شائننگ کلب کو ایک وکٹ سے شکست دیدی
لاہور (کامرس رپورٹر) ماڈل ٹا¶ن میں کھیلے دوستانہ میچ میں نیو اتفاق کرکٹ کلب نے شائننگ کرکٹ کلب کو ایک وکٹ سے ہرا دیا۔ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شائننگ کرکٹ کلب نے 40 اوورز میں 234 رنز سکور کئے۔ فیصل 99 اور شاکر 34 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ اتفاق کرکٹ کلب کی جانب سے با¶لنگ کرتے ہوئے ظاہر خان نے 3 اور زاہد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں اتفاق کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ قمر فرید 56 اور ذبیع اللہ 37 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ شائننگ کلب کی جانب سے اسد نے دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔