سنیل نارائن نے ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کر لیا

07 جولائی 2013

کنگسٹن (آئی اےن پی) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اور ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسو سی ایشن کے اشتراک سے کرکٹ ایوارڈ کا میلہ پورٹ آف اسپین میں سجایا گیا۔ ٹیسٹ اسپنر سنیل نارائن نے ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ائر ایوارڈ وصول کیا جبکہ ڈیرن سیمی، مارلن سیمیولز اور دیگر پلیئرز کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔