رمضان ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ : یو بی ایل، حبیب بنک کیخلاف کامیاب

07 جولائی 2013

کراچی (سپورٹس ڈیسک) نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں جاری رمضان ٹی ٹونٹی کپ کے گروپ اے کے میچ میں یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ نے حبیب بنک لمیٹڈ کو 22 رنز سے ہرا دیا۔ حبیب بنک کے کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یو بی ایل کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ آصف علی 53، عدنان بیگ 54، بسم اللہ خان 14، فیصل اطہر 6 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ سعد سخیل 13 اور محمد ارشاد صفر رنز پر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ احسان عادل اور سرمد انور نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ 160 رنز کے تعاقب میں حبیب بنک کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا سکی۔ عمران فرحت 16، اسد بیگ 5، ہمایوں فرحت صفر، فہد مسعود 4، کپتان یونس خان 35، حسنرضا 50، بہرام خان 6 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ کامران حسین 11 اور احسان عادل صفر رنز پر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ شبیر احمد، محمد ارشاد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ رومان رئیس اور اختر ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ یو بی ایل کے آصف علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دوسرے میچ میں پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز نے سٹیٹ بنک آف پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ سٹیٹ بنک نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ عثمان سعید نے 41 رنز ناٹ آ¶ٹ کی اننگز کھیلی۔ شعیب ملک نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پی آئی اے نے ہدف 17.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ شعیب ملک نے 58 رنز ناٹ آ¶ٹ، آغا صابر نے 65 رنز بنائے۔ شعیب ملک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔