سان فرانسسکو: کریش لینڈنگ کے دوران طیارہ تباہ، مسافروں کو بچا لیا گیا

07 جولائی 2013

سان فرانسسکو (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ریاست سان فرانسسکو ائرپورٹ پر بوئنگ 777 نے کریش لینڈنگ کی۔ امریکی میڈیا کے مطابق مسافروں کو ہنگامی راستے سے باہر نکال لیا گیا۔ ہنگامی لینڈنگ میں 777 طیارہ تباہ ہو گیا۔ طیارہ جنوبی کوریا سے سان فرانسسکو آ رہا تھا جسے لینڈنگ کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس پر کریش لینڈنگ کی گئی۔ طیارے کے انجن سے دھواں نکل رہا تھا جبکہ آگ بھی لگ گئی۔