شاہ فیصل کلب نے شوکت میموریل کو 34 رنز سے پچھاڑ دیا

07 جولائی 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) شاہ فیصل کلب نے شوکت میموریل کلب کو 34 رنز سے شکست دیدی۔ شاہ فیصل کرکٹ گرا¶نڈ میں کھیلے گئے میچ میں شاہ فیصل نے پہلے بلے بازی کرتے 304 رنز سکور کئے۔ محمد رضا 151 ناٹ آ¶ٹ اور اسد پرویز55 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ شوکت میموریل کی جانب سے باولنگ کرتے ہوئے دانیال علی نے 3، عثمان احمد اور تحسین علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا۔ شوکت میموریل کلب کی پوری ٹیم 270 کے سکور پر چت ہو گئی۔ عرفان علی کے 66 اور محمد حسن کے 54 رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ نوید اظہر نے 3 اور محمد رضا نے 2 کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔