سٹی جمخانہ نے باجوہ اکیڈمی کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

07 جولائی 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) سٹی جمخانہ نے باجوہ کرکٹ اکیڈمی کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ باجوہ کرکٹ اکیڈمی راولپنڈی نے مقررہ 30 اوورز میں 227 رنز بنائے۔ منظور احمد 81 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے‘ اسامہ اور ذیشان نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سٹی جمخانہ نے مطلوبہ ہدف 23ویں اوور میں پورا کر لیا۔ نواز 93 اور وحید اسلم 38 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔