افغانستان میں بم دھماکوں سے 16 فوجی ہلاک ہوگئے

07 جولائی 2013

کابل (آن لائن) افغان وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سڑک کنارے نصب بم دھماکوں میں 16 افغان فوجی ہلاک ہوئے ہیں\ ایک بیان میں کہا ہے کہ ہلمند ‘ قندھار ‘ پکتیکا ‘ کنٹر اور کابل صوبوں میں سڑک کنارے نصب بم حملوں میں سات فوجی مارے گئے جبکہ تین فوجی پکتیکا اور قندھار میں ہلاک ہوئے بیان کے مطابق اسی طرح چھ فوجی لوگر ‘ زابل اور بغلان صوبوں میں اسی طرح کے حملوں کا نشانہ بنے جبکہ تین دیگر فوجی زخمی بھی ہوئے یہ حملے ایسے موقع پر سامنے آئے ہیں جب دو ہفتے قبل نیٹو نے سکیورٹی ذمہ داری افغان سکیورٹی فورسز کو سونپی ہے۔