امریکہ کا نیا دفاعی میزائل تجربہ ناکام ہو گیا
واشنگٹن (اے پی پی)امریکہ کا نیا دفاعی میزائل تجربہ بھی شکست سے دوچار ہو گیا۔ امریکی وزارت دفاع نے اپنے نئے میزائل تجربے کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کا یہ میزائیل، اپنے مطلوبہ ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ کا دفاعی میزائل تجربہ 2008ءسے کیا جا رہا ہے مگر ابتک کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔