ہدایتکار سہیل اے ڈی مستقبل میں کامیابی کیلئے پُرعزم

07 جولائی 2013

لاہور (کلچرل رپورٹر) نوجوان اداکار اور ہدایت کار سہیل اے ڈی کو پنجاب یوتھ فیسٹیول میں بہترین اداکار اور ہدایت کار کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ سہیل اے ڈی ابھرتے ہوئے ٹیلنٹڈ اداکار اور ہدایت کار ہیں۔ وہ کئی ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ سہیل اے ڈی نے اپنی کامیابی کو والدین اور دوستوں کی دعا¶ں کے مرہون منت قرار دیا ہے۔ سہیل اے ڈی نے مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبے اور محنت سے اپنے فن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔