میرا ہسپتال کی تعمیر کیلئے رمضان المبارک میں فنڈ ریزنگ مہم شروع کریں گی

07 جولائی 2013
میرا ہسپتال کی تعمیر کیلئے رمضان المبارک میں فنڈ ریزنگ مہم شروع کریں گی

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ میرا ہارون آباد میں ہسپتال کی تعمیر کیلئے رمضان المبارک میں فنڈ ریزنگ مہم شروع کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہارون آباد میں ہسپتال کی تعمیر کیلئے جگہ کا بندوبست ہو گیا۔ اس کیلئے اب پیسے اکٹھے کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے دکھی انسانیت کی خدمت کرکے بہت سکون ملتا ہے۔