نئے فنکاروں کی صف میں گلوکار عاطف اپنی جگہ بنانے کیلئے کوشاں
لاہور (کلچرل رپورٹر) میوزک کی دنیا میں نئے نئے گلوکار سامنے آ رہے ہیں۔ انہی نئے فنکاروں کی صف میں عاطف بھی اپنی جگہ بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ عاطف نے موسیقی کی تعلیم کسی سینئر گلوکار سے نہیں لی بلکہ وہ سینئر گلوکاروں کے پرانے گیتوں کو گا کر خود کو گلوکار بنا رہا ہے۔ عاطف گلوکاری کے علاوہ اداکاری میں بھی اپنے پا¶ں جمانا چاہتا ہے۔ وہ کئی ڈراموں میں چھوٹے چھوٹے رول کر چکا ہے۔ اس کی خواہش ہے کہ وہ قوی خان، مسعود اختر، ہمایوں سعید کے ساتھ کسی ڈرامے میں جلوہ گر ہو۔ عاطف بیک وقت اداکار اور گلوکار بننا چاہتا ہے۔