صدر نے سزائے موت کے 2 قیدیوں کی اپیلیں مسترد کر دیں، جیل حکام نے عملدرآمد کیلئے خط لکھ دیا
کراچی (آئی این پی) سزائے موت کے 2 قیدیوں کی اپیلیں صدر زرداری کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد جیل حکام نے سزا پر عملدرآمد اور مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری کرنے کے لئے متعلقہ انسداد دہشت گردی کی دو عدالتوں عدالت نمبر دو اور تین کو باقاعدہ خط لکھ دیا جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ قتل کے مقدمے میں ملوث دو مجرموں بہران خان اور شفقت کی سزائے موت پر عملدرآمد کے لئے اجازت دی جائے۔